so:text
|
آخر منصور کا انا الحق کہنا بھی یہی معنی رکھتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ انا الحق کہنا بہت بڑا دعویہے۔ بڑا دعوی تو انا العبد کہنا ہے۔ اناالحق بہت بڑی عاجزی ہے کیونکہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ میں خدا کا بندہ ہوں وہ دو ہستیوں کو ثابت کرتا ہے، ایک اپنے آپ کو اور دوسرا خدا کو، لیکن جو اناالحق کہتا ہے وہ اپنے آپ کو معدوم کرتا ہے، فنا کرتا ہے، وہ کہتا ہے اناالحق یعنی میں نہیں ہوں، سب وہی ہے۔ خدا کے سوا کوئی ہستی نہیں، میں کلی طور پر عدم محض ہوں اور کچھ بھی نہیں۔ اس میں بے حد عاجزی ہے مگر یہ بات لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتی۔ (ur) |