so:text
|
اس پر غور کریں۔ انسان کی ابتداء سے 1800 عیسوی تک انسانی آبادی کو ایک ارب ہونے میں ہزاروں برس لگے۔ پھر حیرت انگیز طور پر 1920عیسوی کی دہائی میں آبادی دو ارب تک پہنچ گئی ، یعنی دوگنا ہونے میں صرف سو سال لگے۔ اس کے صرف پچاس برس بعد 1970کی دہا ئی میں آبادی دوگنا یعنی چار ارب ہوگئی ۔ آپ تصور کر سکتے ہیں، کہ ہم بہت جلد آٹھ ارب کی لکیر تک پہنچنے والے ہیں۔صرف آج ، انسانی نسل سیارۂ زمین پر ایک چوتھائی ملین افراد اضافہ کررہی ہے.... ایک چوتھائی ملین....اور یہ سب روز ہورہا ہے، ہر قسم کے حالات میں .... فی الحال ہم ہر سال جرمنی کے پورے ملک کے برابر آبادی میں اضافہ کر رہے ہیں۔ (ur) |